گجرات کے قبرستان میں معذور خاتون کی لاش کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ

گجرات میں معذور خاتون کی لاش کی بےحرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ 

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق لاش کی بےحرمتی کا واقعہ تھانہ ٹانڈہ کے علاقے میں 5 مئی کو پیش آیا جہاں 20 سال کی معذورلڑکی کا انتقال ہوا جس کی تدفین 4 مئی کو کی گئی تھی۔پولیس کا بتانا  ہےکہ 5 مئی کی رات ملزمان نےقبر سے لاش نکال کرپھینک دی تھی، ملزمان کے خلاف متوفی کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے جس کے بعد پولیس افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *