آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی آنے لگی ہے ، انٹر بینک میں دن کے اختتام پر 70 پیسے کمی آئی ہے ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق آج صبح ڈالر کا آغاز 186.75 روپے سے ہوا جو دن کے اختتام پر 186 روپے 5 پیسے پر بند ہوا ۔ اس طرح آج کے روز ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 70 پیسے کمی آئی ۔
دوسری جانب دن کے آغاز میں ہی سٹاک ایکسچینج سے بھی اچھی خبر آئی جہاں 439 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 45 ہزار 992 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
Leave a Reply