دوہرے قتل کیس کے ملزم ایم پی اے فیصل زمان سب جیل ایم پی اے ہاسٹل پشاور سے فرار

دوہرے قتل کیس کے ملزم  رکن خیبرپختونخوا اسمبلی  فیصل زمان سب جیل ایم پی اے ہاسٹل پشاور سے فرار ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ایم پی اے  فیصل زمان پر پاکستان تحریک انصاف کے  رہنما طاہر گل اور گل نواز کے قتل کا الزام ہے جس میں پولیس نے انہیں گرفتار کیا تھا ، انسداد دہشتگردی  اور ہائیکورٹ نے  فیصل زمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی ،  سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے  اجلاس کیلئے فیصل زمان کے  9 مارچ کو پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے اور  اس طرح وہ گزشتہ  42 دنوں سے جیل کی بجائے ایم پی اے ہاسٹل میں  رہائش  تھے ، ایم پی اے ہاسٹل کو سب جیل قرار دیا گیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *