امریکہ کا پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر خطے میں استحکام کیلئے کام کرنے کی خواہش کا اظہار

امریکہ نے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر خطے میں امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان  نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ  مل کر خطے  میں امن و استحکام کیلئے کام کرنے کا خواہشمند ہے ، پاکستان اہم سٹیک ہولڈر ہے ، متعدد مسائل پر پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔

مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی جارحیت سے متعلق ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے کہا کہ  امریکہ معاملے پر فلسطین ، اسرائیل اور دیگر عرب ممالک سے رابطے میں ہے اور مسجد الاقصیٰ میں کشیدگی کم کرنے  کیلئے کوشاں ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *