لاہور ہائیکورٹ کا کل وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ووٹنگ کرانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے کل ووٹنگ کرانے کا حکم دے دیا،آئی جی پنجاب کو اسمبلی اراکین کو سیکیورٹی  فراہم کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے اختیارات بحال کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت جاری ہے جس میں وکیل اپنے دلائل دے رہے ہیں ،عدالت میں چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل پنجاب بھی پیش ہوئے ،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو الیکشن شفاف اور منصفانہ کرانے کا حکم دے دیا ۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی پنجاب تمام اسمبلی ممبران کو سیکیوڑٹی فراہم کریں ،چیف سیکریٹری پنجاب اس معاملے میں آئی جی پنجاب کی معاونت کریں گے ۔

ڈپٹی سپیکر نے عدالت سے استدعا کی کہ کل میڈیا اور انٹر نیشنل ابزرور کو اسمبلی تک رسائی دی جائے تا کہ جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ میں جانبدار ہو گیا ہوں اس بات کو کلیئر کیا جا سکے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *