تصادم نہ ہمارا ارادہ تھا نہ آئندہ کریں گے ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنا اپوزیشن کا آئینی حق ہے اور ہم عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی طریقے سے کریں گے ۔تصادم نہ ہمارا ارادہ تھا نہ آئندہ کریں گے ، پیپلز پارٹی نے مارچ کیا ہم نے کہیں نہیں روکا ۔لانگ مارچ کرنے والوں کو آئندہ بھی نہیں روکا جا ئے گا ۔

 شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن کا منشور اور منزل ایک نہیں ،یہ چوں چوں کا مربہ ہے ،کیا پیپلز پارٹی جے یو آئی کے منشور کو سیاست کا محور بنا رہی ہے ؟کیا ن لیگ بلاول کو وزیر اعظم بنانا چاہتی ہے ؟

پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ،پی ٹی وی پر حملہ کیس پر فیصلے کا دن ہے ،پی ٹی وی پر حملے کا جھوٹا کیس بنایا گیا ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *