سانحہ مری، ہائیکورٹ نے فواد چودھری کے ٹوئیٹس کاریکارڈ مانگ لیا

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ ہم لوگ بھول گئے ہیں کہ ذاتی مفاد کیلئے ملک توڑا گیا، سانحہ مری بھولنے نہیں دیں گے،عدالت نے فواد چوہدری کے ٹوئٹس، ضلعی و صوبائی افسران کے درمیان واٹس ایپ کا سارا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

سانحہ مری سے متعلق کیس کی سماعت میں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ریمارکس دیئے کہ 22 لوگ جان سے گئے، ابھی تک کسی کو کوئی پرواہ نہیں، عوام کی آنکھوں میں دھول کیوں جھونکی جارہی ہے۔عدالت نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کو کہاں سے فنڈز ملتے ہیں؟ کتنے فنڈز ملتے ہیں؟، 2سال میں کتنے افسران کا تبادلہ ہوا؟ کیوں ہوا؟ کیا سی پی او کو تبدیل کرنے کا کیس سیفٹی کمیشن میں نہیں جانا چاہیے تھا؟۔

ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ 2دن میں رپورٹ پیش نہ کی تو چیف سیکریٹری کو ذاتی حیثیت میں طلب کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *