یوکرین میں موجود پاکستانی طلباء کے حوالے سے پاکستانی سفیر نے پیغام جاری کر دیا

یوکرین میں پاکستانی سفیر نوئیول کھوکھر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 500 پاکستانی طلباء ہدایت کے باوجود یوکرین نہیں چھوڑ سکے ہیں، طلباء اور دیگر پاکستانی خیریت سے ہیں۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق پاکستانی سفیر کا کہناتھا کہ ایک ہزار دیگر پاکستانی یوکرین کے مختلف شہروں میں موجود ہیں ، پاکستانی طلباء کو مغربی شہر ٹارنوپل جانے کا مشورہ دیا ہے ، یوکرین میں پاکستانی طلباء اور دیگر پاکستانی خیریت سے ہیں ۔

یاد رہے کہ روس نے زمینی ، سمندری اور فضائی راستوں کے ذریعے یوکرین پر حملہ کر دیاہے اور پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے ، اس سے قبل روس کی جانب سے یوکرین پر شدید بمباری کی گئی جس میں فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *