پرویز الہٰی کی آصف زرداری سے ملاقات، سیاسی لائحہ عمل مشاورت سے طے کرنے پر اتفاق

 پاکستان اور پیپلز پارٹی  اور مسلم لیگ ق کی قیادت نے  طے کیا ہے کہ سیاسی لائحہ عمل باہمی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی و مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ نے بلاول ہاؤس لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری سے وفد کے ہمراہ ملاقات  کی۔ اس موقع پر پاکستان کی سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ملاقات کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے ایک دوسرے پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ ملاقات میں طے کیا گیا ہے کہ سیاسی منظر نامے میں آصف زرداری اور پرویز الٰہی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *