افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

 پڑوسی ملک  افغانستان کے مغربی صوبے بادغیس میں  زلزلے کے باعث 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبہ بادغیس کے ضلع قادس میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کئی مکانوں کی چھتیں گر گئیں جس کے باعث 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ زلزلے کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شال ہیں۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کا کہناہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *