شدید دھند کے باعث لاہور ائیرپورٹ رن وے گزشتہ رات 8 بجے سے بند ، 5 پروازیں منسوخ

 لاہور ائیرپورٹ کا  رن وے شدید دھند کے باعث گزشتہ رات  8 بجے سے بند ہے جس کے باعث 5 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ متعدد کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی  ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صبح  10 بجے لاہور ائیرپورٹ کے رن وے پر حد نگاہ 50 میٹر تھی  جس کے باعث لاہور سے گلگت جانے والی پرواز  پی کے 609 ، گلگت سے لاہور آنے والی پرواز پی کے  610 ، کراچی سے آنے والی پرواز پی کے  32 ، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 منسوخ کر دی گئی ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *