دبئی کی دو معروف بین الاقوامی رئیل سٹیٹ کمپنیوں کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان

دبئی کی دو معروف بین الاقوامی رئیل سٹیٹ کمپنیوں نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیاہے۔اس ضمن میں دبئی کی نامور رئیل سٹیٹ کمپنی سمانا ڈویلپرز اور ایچ اینڈ ایس رئیل سٹیٹ نے دبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے مشترکہ اشتراک اور پاکستان میں مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں میڈیا کو بتایا۔ اس سے پہلے دونوں اداروں کے اعلی افسران کے درمیان مشتراک اشتراک کے معائدے پر دستخط بھی ہوئے۔ پریس کانفرنس کے موقع پر دبئی میں پاکستان کے کونسل جنرل حسن افضل خان، کونسل خانہ اور دونوں کمپنیوں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *