ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس، فل کورٹ بینچ بنانے کی استدعا مسترد

Written by on July 26, 2022

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس کی سماعت کیلئے حکمران اتحاد  کی فل کورٹ بینچ بنانے کی استدعا مسترد کردی۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت نے کئی گھنٹے تک سماعت کی اور میرٹ پر تفصیلی دلائل سنے۔ معاملے کی بنیاد یہ قانونی سوال ہے کہ ارکان اسمبلی کو ہدایات پارٹی سربراہ دے سکتا ہے یا نہیں؟ تین رکنی بینچ ہی کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے فل کورٹ بینچ بنانے کی تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گے۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ڈپٹی سپیکر رولنگ کے کیس کی سماعت صبح ساڑھے 11 بجے کریں گے۔ وکلا کو موقع دیتے ہیں کہ عدالت کو مطمئن کریں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist