“آج ایگزیکٹو نے عدلیہ پر حملہ کیا” حکومتی اتحاد کے عدالتی بائیکاٹ پر شاہ محمود قریشی کا ردِ عمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج ایگزیکٹو نے عدلیہ پر حملہ کیا ہے، عدالتی فیصلہ مسترد کرنے والوں کو پوری قوم مسترد کرے گی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اپنے سیاسی دیوالیہ پن کا اظہار کیا ہے، عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد کہا گیا کہ ہم بائیکاٹ کریں گے، ضمنی الیکشن کی طرح آئندہ بھی قوم انہیں مسترد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جج صاحبان نے بردباری اور تحمل کے ساتھ ان کی بدتمیزی کو برداشت کیا، اگر بینچ پر اعتراض تھا تو یہ دلائل کیوں دیتے رہے؟اتنے اہم معاملے پر اٹارنی جنرل ملک سے باہر چلے گئے۔

خیال رہے کہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کی جانب سے  ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے کیس  کی عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اتحادی جماعتوں نے مشترکہ نیوز کانفرنس  میں اعلان کیا کہ معاملے پر فل کورٹ بینچ نہ بنائے جانے پر وہ عدالتی کارروائی میں شریک نہیں ہوں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *