“فیصلہ پارلیمانی پارٹی کا ہی قبول ہوگا” ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا موقف

سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپیکر نے ق لیگ کے ووٹ مسترد کرنے کا فیصلہ غلط ہے، فیصلہ پارلیمانی پارٹی کا ہی قبول ہوگا۔

نجی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے میں واضح ہے کہ پارلیمنٹ میں پارلیمانی پارٹی کو دسترس حاصل ہے، فیصلہ پارلیمانی پارٹی کا ہی قبول ہوگا، میری نظر میں ڈپٹی سپیکر نے غلط فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے وہ کیا جو سیاستدان کرتے ہیں، وہ چوہدری شجاعت کے پاس گئے اور ووٹ مانگا۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کا پہلا حصہ پارلیمانی پارٹی جب کہ دوسرا حصہ پارٹی سربراہ کے حوالے سے ہے۔ 

خیال رہے کہ ڈپٹی سپیکر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ڈالے گئے مسلم لیگ ق کے تمام 10 ووٹ مسترد  کردیے۔ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے بعد ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز 179 ووٹ لے کر دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔ ان کے مقابلے میں پرویز الہٰی کو 186 ووٹ ملے تھے تاہم 10 ووٹ مسترد ہونے کے بعد ان کے ووٹوں کی تعداد 176 رہ گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *