امریکی شہر نیو یارک میں نوجوان شخص میں پولیو وائرس کی تشخیص ہو ئی ہے ، امریکا میں پولیو کا گزشتہ 10سالوں میں پہلا کیس ہے اس سے قبل 2013میں پولیو کیس سامنے آیا تھا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے “رائٹرز”کے مطابق نیو یارک محکمہ صحت نے پولیو سے متاثرہ شخص کی شناخت نہیں بتائی تاہم نوجوان میں ایک ماہ قبل فالج کا مسئلہ سامنے آیا تھا جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں موذی مرض کی تشخیص ہو ئی ہے ,رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ ہم مریض کے خاندان اور قریبی افراد کا سروے کر رہے ہیں تا کہ موذی مرض کے لاحق خطرات سے نمٹا جائے.
امریکی محکمۂ صحت نے تصدیق کی ہے کہ مین ہٹن کے شمال میں راک لینڈ کاؤنٹی میں پولیو کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔راک لینڈ کاؤنٹی کے کمشنر برائے صحت کا کہنا ہے کہ پولیو کا کیس رپورٹ ہونے کے بعد صورتِ حال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ محکمۂ صحت اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔اس حوالے سے امریکی محکمۂ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وائرس امریکا سے باہر سے آیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ متاثرہ شخص کو پولیو وائرس کب اور کہاں سے لگا۔سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کا کہنا ہے کہ امریکا میں 1979ء سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا، تاہم ماضی میں یہ وائرس پولیو کے شکار مسافروں کے ذریعے ملک میں لایا گیا تھا۔سی ڈی سی کے حکام کے مطابق اس طرح امریکا میں پولیو کا آخری کیس 2013ء میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔
Leave a Reply