یورپ میں بدترین ہیٹ ویو، فرانس، اسپین اور پرتگال کے جنگلات میں آتشزدگی

یورپ کے مختلف ممالک ہیٹ ویو سے متاثر ہیں، فرانس اور اسپین کے جنگلات میں آتشزدگی سے ہزاروں افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آج صبح فرانس کے علاقے گِروندے سے 12 ہزار 200 افراد نے نقل مکانی کی۔

سرکاری حکام نے بتایا کہ ایک ہزار فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔

حالیہ ہفتوں کے دوران فرانس، پرتگال اور اسپین میں ہزاروں ایکڑ پر محیط جنگلات میں آتشزدگی ہوئی۔

یورپی ممالک کے حکام نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر رکھا ہے، گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

اسپین میں آج درجہ حرارت 45.7 ڈگری رہا، اس دوران فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف تھے۔

پرتگال کی وزارت صحت کے مطابق 7 سے 13 جولائی کے درمیان ہیٹ ویو سے 238 افراد ہلاک ہوئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *