‘ لاپتہ افراد کے معاملے پر جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض حمید سے کئی مرتبہ بات ہوئی ، عمران خان کا اہم بیان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض سے ان کی کئی مرتبہ بات ہوئی۔ 

اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق عسکری قیادت کا مؤقف تھا کہ عدالتوں میں دہشت گردی کے کیسز ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے، کیسز ثابت نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گرد چھوٹ جاتے ہیں اور پھر ریاست کے خلاف کارروائیاں شروع کردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پر ہم ایک چیز پر پہنچ گئے تھے کہ اب کوئی مسنگ نہ ہو ، کم سے کم اس کے گھر والوں کو تو معلوم ہو کہ وہ کہاں ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *