امریکی صدر کے دورے سے قبل سعودی عرب نے تمام طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود کھول دی

سعودی عرب نے جمعہ کے روز تمام فضائی کمپنیوں کی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دیں۔ایکسپریس ٹربیون کے مطابق سعودی حکومت کے اس اقدام کو امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ¿ سعودی عرب سے قبل بظاہر اسرائیل کے حوالے سے ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔صدر جوبائیڈن کی طرف سے اس اقدام کا خیرمقدم کیا گیا ہے اور اسے سعودی حکومت کا ’تاریخی‘ فیصلہ قرار دیا گیا ہے۔ 

اسرائیل کے لیے سعودی عرب کا یہ تازہ ترین مفاہمتی اقدام ہے حالانکہ اسرائیل کی طرف سے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی تمام تر کوششوں کے باوجود سعودی عرب نے اب تک اسے تسلیم نہیں کیا ہے۔ تمام فضائی کمپنیوں کے لیے ملکی فضائی حدود کھولنے کے متعلق سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔

اتھارٹی کی طرف سے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے مملکت کی فضائی حدود کو ان تمام طیاروں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جو اس کے اوپر سے پرواز کرنے کے قواعدوضوابط پر پورے اترتے ہیں۔ یہ فیصلہ تین براعظموں کو جوڑنے والے ایک عالمی مرکز کے طور پر مملکت کی پوزیشن کو مضبوط تر کرنے کی کوشش کے تحت کیا گیا ہے۔یادرہے کہ امریکی صدر سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جہاں ان کی ولی عہد سے ملاقات بھی ہوچکی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *