92 فیصد سعودی نوجوان امریکہ کو اتحادی سمجھتے ہیں، سروے رپورٹ میں انکشاف

 ایک سروے میں سعودی عرب کے 90 فیصد  سے زائد نوجوانوں نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کو اپنے ملک کے اہم اتحادی کے طور پر دیکھتے ہیں، یہ سعودی عرب کی کل آبادی کا تقریباً دو تہائی بنتا ہے۔

العربیہ کے مطابق  ASDA’A BCW کی جانب سے عرب یوتھ سروے کے نتائج جوبائیڈن کے دورے سے پہلے جاری کیے گئے جن کے مطابق سعودی عرب کے نوجوانوں میں امریکہ کیلئے پسندیدگی   گزشتہ پانچ سال میں سب سے زیادہ ہے۔

سروے میں سعودی عرب کے نوجوانوں سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ امریکہ کو اہم اتحادی یا کسی طرح اتحادی سمجھتے ہیں؟ اس سروے میں سنہ 2021 میں شریک ہونے والے  92 فیصد سعودی  نوجوانوں نے امریکہ کو مملکت کا اتحادی قرار دیا جو گزشتہ پانچ سالوں میں سب سے زیادہ شرح ہے۔

ASDA’A BCW  کے مطابق سنہ 2020 میں اسی سوال کے جواب میں 87 فیصد، 2019 میں 70 فیصد، 2018 میں 50 فیصد اور 2017 میں 71 فیصد نوجوانوں نے امریکہ کو سعودی عرب کا اتحادی قرار دیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *