نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں تکنیکی خرابی، لوڈشیڈنگ میں اضافہ لیکن ٹھیک کرنے میں کتنا عرصہ لگ سکتا ہے؟ سیکرٹری نے بتادیا

969میگاواٹ سستی اور ماحول دوست پن بجلی پیدا کرنے والے نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ میںتکنیکی خرابی آنے سے پیداوار متاثر ہو گئی، جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو چکا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے اس خرابی کا نوٹس لیتے ہوئے پراجیکٹ کو جلد از جلد بحال کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سیکرٹری آبی وسائل ڈویژن کاظم نیاز کا کہنا ہے کہ اس خرابی کا پتا چلانے میں کم از کم ایک ماہ لگ جائے گا۔ 

کاظم نیاز نے قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ”نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی دو سرنگیں ہیں جن میں سے ایک بلاک ہو چکی ہے۔یہ سرنگ ساڑھے 3کلومیٹر لمبی ہے۔ جب تک اس پوری سرنگ کو کلیئر نہیں کیا جاتا، تکنیکی خرابی کا پتا نہیں لگایا جا سکتا اور اس پوری سرنگ کو کلیئر کرنے میں کم از کم ایک ماہ کا وقت لگے گا۔ 

کاظم نیاز نے مزید بتایا کہ ”کئی ماہ کے بعد جولائی میں پاکستان میں بارشیں شروع ہوئی ہیں۔ اس کے باوجود آبی ذخائر میں پانی کی سطح 70فیصد سے کم سطح پر ہے۔ اگر پاکستان کو موسم ربیع میں پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو خریف کے سیزن میں صورتحال انتہائی سنگین ہو جائے گی۔ تاہم امکان ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید بارشیں ہوں گی اور آبی ذخائر بھر جائیں گے۔“

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *