سعودی عرب میں حجاج ِ کرام کی رہنمائی کیلئے دو ہزار رضا کار تعینات کیے گئے ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے سینئر حکام نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال 81 ہزار 132 پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ ان حجاج کرام کی رہنمائی کیلئے دو ہزار رضا کاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ان رضا کاروں میں سے آدھے سے زیادہ وہ لوگ ہیں جو پہلے ہی سعودی عرب میں مقیم ہیں۔
جدہ میں پاکستان کےحج سے متعلق ڈائریکٹر جنرل ابرار احمد مرزا نے بتایا کہ 410 تارکین وطن نے حج مشن کے ساتھ خود کو رجسٹرڈ کرایا جب کہ 810 رضا کار پاکستان سے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ باقی رضا کاروں نے سعودی عرب میں موجود پاکستانی حج والنٹیئرز گروپ کے ساتھ خود کو رجسٹرڈ کرایا اور ضروری تربیت حاصل کی۔
Leave a Reply