حکومت نے ایک اور بجلی بم عوام پرگرا دیا،7 روپے 90 پیسےفی یونٹ بجلی مہنگی کر دی

حکومت نے ایک اور بجلی بم عوام پرگرا دیا،7 روپے 90 پیسےفی یونٹ بجلی مہنگی کر دی 

تفصیلات کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)میں جمع کرائی تھی ، جس پر سماعت کرتے ہوئے نیپرا نے اضافے کی منظوری دے دی ۔

واضح رہے کہ سی پی پی اے نے 7روپے 96پیسے اضافے کی منظوری مانگی تھی جس پر 7روپے 90پیسے اضافے کی منظوری دی ہے، بجلی مہنگی ہونے سے بجلی صارفین پر 113ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

سی پی پی اے نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مئی میں فرنس آئل سے 8.80 فیصد بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے بجلی 33 روپے67 پیسے فی یونٹ میں پیدا ہوئی، مقامی گیس سے 10 اور درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مئی میں پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *