ایم کیو ایم نے اندرون سندھ کا پورا بلدیاتی الیکشن روکنے کا مطالبہ کر دیا

  متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے اندرون سندھ کا پورا بلدیاتی الیکشن روکنے  کا مطالبہ کر دیا۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما وسیم اختر نے کہا کہ  بیلٹ پیپرز پر دوسری جماعتوں کے انتخابی نشان نہیں ہیں ،  جب بیلٹ پیپرز اور بیلٹ باکس ہی اٹھا لیا جائے گا تو کیا ہو گا، الکشن کمیشن شفاف انتخابات کیلئے اقدامات یقینی بنائے ،الیکشن کمیشن ہمیں وقت دے ، ہم اس حوالے سے بات کرنا چاہتے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں الیکشن  کے عمل پر سوال اتھا رہی ہیں ، الیکشن کمیشن ہمارے خدشات کا نوٹس لے ۔

وسیم اختر نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کی طرف سے قیمتیں بڑھنے پر ہمیں تشویش ہے ، ہم نے وزیر اعظم کے کہنے پر دو وزارتیں لیں ، معاہدے پر عملدرآمد  تک کوئی اور عہدہ نہیں لے رہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *