کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ، امید ہے بجٹ کے معاملات جلد حل ہوجائیں گے، سردار تنویر الیاس

Written by on June 22, 2022

 وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام تکمیل پاکستان کے لیے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کررہے ہیں، لائن آف کنٹرول پر دفاع وطن کے لیے قربانیاں دینے والے افواج پاکستان کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، کشمیری عوام کو اپنی بہادر افواج پاکستان پر فخر ہے، افواج پاکستان نے ہمیشہ قربانیاں دیکر ملک و قوم کا سر بلند رکھا۔ لائن آف کنٹرول پر آباد کشمیری عوام اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں   ریاستی دہشتگردی کی کارروائیوں کے دوران کشمیری نوجوانوں کوشہید کرنے کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، انسانی حقوق کے اداروں اور مہذب دنیا سے کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کا مطالبہ کیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جا ئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو افواج پاکستان سے محبت ہے، آر پار کے کشمیری پاک فوج کو اپنی محافظ فوج سمجھتے ہیں، پاک فوج کشمیریوں کی عصمتوں کی محافظ ہے۔ انہوں نے  کہا کہ کشمیری کا رشتہ پاکستان کے ساتھ ہے، کشمیری اپنے شہیدوں کے جنازے سبز ہلالی پرچم میں دفنا کراور سرینگر میں بھارتی سنگینیوں کے سائے تلے پاکستان زندہ کا نعرہ لگا کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔انسانی تاریخ کا بدترین جبر بھی کشمیری عوام کے جذبے میں کمی نہ لا سکا۔ انہوں نے امید ظاہر کی  کہ آزاد کشمیر کے بجٹ کے حوالے سے معاملات جلد حل ہو جائیں گے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر اور عوام مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر اپنے بھائیوں کیلئے  آواز بلند کریں گے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist