سکول ایجوکیشن اور ایچ ای سی نے 20ارب اضافی مانگ لئے، خواتین اساتذہ کو سکوٹیز دینے کی بھی تجویز

Written by on June 11, 2022

محکمہ سکولزایجوکیشن نے گزشتہ سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال میں 15ارب اور ہائر ایجوکیشن نے 5 ارب روپے اضافی مانگ لئے۔رپورٹ کے مطابق محکمہ سکولزا یجوکیشن نے اگلے مالی سال کیلئے 50 ارب روپے مانگ لئے۔ رواں مالی سال محکمہ سکول ایجوکیشن کا بجٹ 35ارب روپے تھا تاہم یہ بجٹ بھی پورا نہیں ملا۔محکمہ سکولزایجوکیشن کے آئندہ بجٹ میں  6  سے 7 ارب روپے انصاف آفٹر نون سکولوں کیلئے ہوں گے، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے فنڈز میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ فی میل اساتذہ کو سکوٹیز دینے کی بھی تجویز ہے۔ تنخواہوں میں اضافے اور انکریمنٹ لگنے کے بعد غیر ترقیاتی بجٹ بھی بڑھے گا۔ رواں سال 349 ارب روپے کا بجٹ اگلے سال 374 ارب تک رہے گا۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی ترقیاتی بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے اور اگلے سال کیلئے 5ارب روپے اضافی مانگے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں محکموں کے وزرا ء نہ ہونے کے باعث زیادہ بجٹ کی بلاک ایلوکیشن کی گئی ہے، وزارتوں کے قلمدان ملنے کے بعد نئے منصوبے بھی بجٹ میں شامل کئے جاسکتے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist