نئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی جہاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے بلیغ الرحمان سے گورنر کے عہدے کا حلف لیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے بلیغ الرحمان پنجاب کے 39 ویں گورنر ہیں۔
Leave a Reply