بجلی کی قیمت میں 3روپے99پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی

Written by on May 31, 2022

مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کیلئے بری خبر ہے کہ نیپرا نے  بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے کا اضافہ کر د یا گیا۔

فیصلے سے صارفین پر 51  ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا ، بجلی صارفین کوآئندہ ماہ اضافی ادائیگیاں کرناہوں گی،  نیپرااتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعدمیں جاری کرےگی۔فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا میں بجلی کی قیمت چار روپے 5 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست پر سماعت کے دوران سینٹر پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے ) نے کہا کہ  گزشتہ ماہ  12 کروڑ  یونٹ بجلی پیدا ہوئی  جس کی مجموعی لاگت 133 ارب روپے رہی ۔

ڈیزل سے پیدا ہونے والی  بجلی  کی قیمت  27 روپے فی یونٹ  رہی ، فرنس آئل سے  پیدا ہونے والی بجلی کی قیمت 28 روپے جبکہ ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی قیمت 16 روپے رہی ۔ اسی طرح  کوئلے سے  پیداہونے والی بجلی 14 روپے فی یونٹ رہی  جبکہ 31 روپے  فی یونٹ  بجلی لاسز کی نذر ہو گئی ۔

نیپرا نے سی پی پی اے  کی بجلی فی یونٹ 4روپے پانچ پیسے بڑھانے کی درخواست مسترد کرتےہوئے  3روپے  99 پیسے بڑھانے کی منظوری دیدی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist