ایرانی فوج نے اپنے مسلح ڈرونز کے زیرزمین اڈے کی فوٹیج جاری کی ہے لیکن اس کا صحیح مقام نہیں بتایا کہ یہ اڈا کہاں واقع ہے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ زگروس پہاڑوں کے وسط میں 100 ڈرون رکھے جا رہے ہیں۔ان میں ابابیل-5 بھی شامل ہے۔اس ڈرون میں قیّم-9 میزائل نصب کیے گئے ہیں اوریہ فضا سے زمین پر مار کرنے والے امریکی ہل فائر کا ایرانی ساختہ ورژن ہے۔ایرانی فوج کے کمانڈر میجرجنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈرون خطے میں سب سے طاقتور ہیں۔ ڈرونز کو اپ گریڈ کرنے کی ہماری صلاحیت ناقابل تسخیر ہے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کے نامہ نگار نے بتایا کہ انھوں نے جمعرات کوایران کے مغرب میں واقع شہرکرمانشاہ سے ایک خفیہ زیرزمین ڈرون جگہ پرجانے کے لیے 45 منٹ تک ہیلی کاپٹرپر پرواز کی تھی اور انھیں صرف اس بیس پر پہنچنے پر ہی آنکھوں پربندھی پٹی کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔
Leave a Reply