” کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی کال سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے” رانا ثناء اللہ بھی میدان میں آگئے

Written by on May 26, 2022

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کی پی ٹی آئی کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی کال سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کی توہین  ہے۔ اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو سیکٹر ایچ نائن  اسلام آباد میں اجتماع کی مشروط اجازت دی ہے۔عمران نیازی کا ٹریک ریکارڈ ہے کہ اس نے نہ کبھی کسی عدالت کا احترام کیاہے اور نہ  کسی ادارے کا۔

وزیر داخلہ کے مطابق ڈی چوک آنے والے پی ٹی آئی کارکنان نے بلیو ایریا میں درختوں کو آگ لگائی اور املاک کو نقصان پہنچایا۔شرپسند  کارکنان وقفے وقفے سے پولیس پر حملہ آور بھی ہورہے ہیں۔ریاست کا کام امن وامان کو یقینی بنانا اور شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ہے۔ پولیس ان شر پسندوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس استعمال کرنے پرمجبور ہے۔سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈی چوک کو سیل کردیا گیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist