سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر، سماعت آج ساڑھے 11 بجے ہوگی

Written by on May 26, 2022

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ،پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت آج  ساڑھے 11 بجے کرے گا۔

سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اٹارنی جنرل  کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ   عدالت کے حکم کےباوجود عمران خان نے کارکنوں کو ڈی چوک بھیجا ، سکیورٹی انتظامات میں  ردو بدل کے بعد پی ٹی آئی ورکز نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ،  فائر بریگیڈ کی کروڑوں روپے مالیت کی دو گاڑیوں ، درختوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا ، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔

چیف جسٹس کی زیر صدارت بینچ میں   جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیٰ آفریدی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی  شامل  ہیں ۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist