انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے بغیر قرض کی قسط جاری کرنے سے انکار کردیا۔
نجی ٹی وی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔ آئی ایم ایف حکام نے پاکستان کیلئے اگلا پروگرام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مشروط کردیا۔ اس کے علاوہ قسط کا اجرا اور پروگرام کے دورانیے میں اضافہ بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے مشروط کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد وزیر اعظم سے بات چیت کے بعد آئی ایم ایف حکام کو آگاہ کرے گا۔
Leave a Reply