واٹس ایپ اور فیس بک پاکستان میں جنسی ہراسگی کا سب سے بڑا ذریعہ قرار

Written by on May 20, 2022

 ڈیجیٹل رائٹس فاﺅنڈیشن نے واٹس ایپ اور فیس بک کو پاکستان میں جنسی ہراسگی کا سب سے بڑا ذریعہ قرار دے دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ڈیجیٹل رائٹس فاﺅنڈیشن کی طرف سے کی جانے والی ایک تحقیق کے بعد رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں خواتین کو سب سے زیادہ فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ 

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں سائبر ہراسمنٹ ہیلپ لائن کے ذریعے 11ہزار 681کیس رجسٹرڈ ہوئے۔ 370کیس ماہانہ کی اوسط سے ان میں سے 4ہزار 441کیس 2021ءمیں سامنے آئے۔ ان کیسز میں سے 68فیصد خواتین اور 30فیصد مردوںکی طرف سے رجسٹر کرائے گئے۔ باقی 2فیصد کیس صنفی اقلیتوں کی طرف سے رپورٹ کیے گئے۔ ان میں سب سے زیادہ کیسز میں متاثرہ فریق کی طرف سے بتایا گیا کہ انہیں واٹس ایپ یا فیس بک پر جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist