موٹر وے پولیس نے لاہور عبدالحکیم موٹر وے پر پبلک سروس وہیکل مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کر دیا

پبلک سروس گاڑیوں کے جان لیوا حادثات  پر قابو پانے کے لیے موٹروے پولیس سیکٹر ایم تھری نے لاہور عبدالحکیم موٹروے پر پبلک سروس وہیکل مینجمنٹ  سسٹم کا آغاز کر دیا۔

ترجمان موٹر وے سید عمران کے مطابق  جدید اور انٹلیجنٹ ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال حادثات اور قیمتی انسانی جانوں اور جذباتی نقصانات کے نقصان کو روک سکتا ہے  ، اسی لئے    موٹروے سینٹرل ون  زون کے سیکٹر ایم تھری نے ایک پبلک سروس  وہیکل ( پی ایس  وی ) مینجمنٹ سسٹم شروع کیا  ہے جس کا مقصد موٹروے ایم تھری پر سفر کرنےوالی پبلک سروس وہیکل  کے ڈیٹا بیس کی نگرانی اور دیکھ بھال کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق    پی ایس وی ڈیٹا مینجمنٹ میں    روزانہ کی بنیاد پر چلنے والی  بس کمپنیوں ، ڈرائیورز  اور ان کے ڈسلپن کو مانیٹر کیا جاتا ہے ۔  موٹروے پولیس  افسران کی بریفنگ کے لیے ایک اینڈرائیڈ ایپلیکیشن تیار کی گئی ہے ، اس ایپلی کیشن کی مدد سے  فیلڈ افسران کو مسافر بسوں کے سفر شروع کرنے سے پہلے  ٹائر ز اور فٹنس کا معائنہ کیا جاسکے گا۔  پی ایس وی مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے  کسی بھی گاڑی کی سپیڈ ماپی جا سکتی ہے اور اوور سپیڈنگ کا مرتکب ہونے پر  ایپلی کیشن کے ذریعے اس کے  موٹر وے پر چلنے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے ۔

 اس نظام کے تحت  کنٹرول روم سے ڈرائیوروں کے رویے کی 24 گھنٹے  نگرانی کی جاتی ہے،  موقع پر ڈرائیونگ لائسنس اور پی ایس وی  کی فٹنس سرٹیفکیٹ کی تصدیق بھی کی جا سکے گی۔

 پروجیکٹ کے انچارج انسپکٹرعلی زیب نے بتایا کہ  پی ایس وی کمپنیاں پروجیکٹ کے آغاز میں معلومات کا اشتراک کرنے اور ٹریکر تک رسائی فراہم کرنے میں بہت ہچکچاہٹ کا شکار تھیں،  تاہم جب اس کے ثمرات سامنے آئے تو انہوں نے تعاون کرنا شروع کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معروف کمپنیوں کے حکام میں سے ایک نے انکشاف کیا کہ اس نظام سے حادثات میں کمی کے علاوہ ایندھن کی لاگت میں بھی  لاکھوں روپے کی بچت ہو رہی ہے جبکہ موٹروے پولیس کی طرف سے تیز رفتاری اور تیز رفتار ڈرائیونگ کو مؤثر طریقے سے روکا گیا ہے جس کے مزید بہتر نتائج ملیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *