وفاقی حکومت نے گاڑیوں، موبائل فونز اور میک اپ کے سامان سمیت لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کردی

Written by on May 19, 2022

 وفاقی حکومت نے معیشت کو سہارا دینے کیلئے لگژری اشیا کی درآمد پر فوری طور پر پابندی عائد کردی۔  حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈالرز کی کمی مہنگی اور لگژری اشیا کی درآمد روک کر پوری کی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت نے لگژری گاڑیوں اور مہنگے موبائل فونز کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے علاوہ  جیم، جیولری، چمڑا، چاکلیٹ، جوسز اور سگریٹ کی درآمد پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ امپورٹڈ کنفیکشنری، کراکری، فرنیچر، مچھلی  ، فروزن فوڈ، فروٹ اور ڈرائی فروٹ کی امپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے  میک اپ اور ٹشو پیپرز کی درآمد پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک پر مشکل وقت ہے، ایسے میں پاکستانیوں کو قربانی دینا پڑے گی،  اس پابندی کا دو مہینے میں اثر زرمبادلہ کے ذخائر پر آئے گا ، اس پابندی اور دیگر اقدامات سے سالانہ بنیادوں پر  چھ ارب ڈالر کے مثبت اثرات معیشت پر ہوں گے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist