پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات شروع ہو گئے

  پاکستان کے بین الاقوامی مالیات فنڈ ( آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات شروع ہو گئے  ہیں جو اگلے ہفتے تک جاری رہ سکتے ہیں ۔

ڈان نیوز کے مطابق  مذاکرات کا یہ عمل ملک میں معاشی اصلاحات نہ ہونے کے خدشات کے باعث سست روی کا شکار ہے۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ، وزیر مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا ، سیکرٹری فنانس حمید یعقوب  شیخ سٹیٹ بینک کے نگران  گورنر ڈاکتر مرتضیٰ سید  و دیگر حکام شامل ہیں ۔ 

وزارت خارجہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ہیں ۔

مذاکرات کا اہم نکتہ پاکستانی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی پر دی جانے والی بھاری سبسڈی ہے ۔ وزیر خزانہ کے مطابق وہ اس مسئلے پر کوئی درمیانی حل نکالیں گے ۔

آئی ایم ایف کے ساتھ 6ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے سال  2019 میں دستخط کئے تھے مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا کیونکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات سے سبسڈی کو ختم نہیں کیا تھا نہ ہی ریونیو اور ٹیکس محصولات میں اضافہ کیا۔

اس پروگرام کے تحت پاکستان نے  3ارب ڈالر موصول کئے جس کا اختتام اس سال کے آخر میں ہونا ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *