سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے خلاف جس نے ماسٹر پلان بنایا وہ عقل کا اندھا تھا ، جس نے ماسٹر پلان بنایا اسے اندازہ نہیں تھا کہ عمران خان اتنا مضبوط ہے۔راولپنڈی سمیت ہر جگہ فیصلے ہو رہے ہیں، 31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آج اور کل کا دن سیاست کے لیے بہت اہم ہیں،آئندہ 48 گھنٹے میں فیصلے ہو جائیں گے ، 20مئی کو عمران خان ملتان میں مارچ کی کال دیں گے،ڈالر 200روپے تک جارہاہے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے ، نگران حکومت بنے گی ، ایم کیو ایم کہہ چکی ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں ، اتحادی ساتھ نہ رہے تو حکومت اکثریت کھو دے گی ، آصف زرداری نے ان سے جو بدلہ لینا تھا وہ لے لیا۔
Leave a Reply