وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کی سیکیورٹی کے معاملے پر بڑا قدم اٹھا لیا ، رانا ثناءاللہ کو ہدایت جاری کر دی

Written by on May 16, 2022

وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کو سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی ، جس پر انہوںنے وزیر داخلہ کو عمران خان بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ شہبازشریف نے عمران خان کو فوری طور پر چیف سیکیورٹی آفیسر بھی فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس کے علاو ہ تحریک انصاف کے جلسوں کو دیکھتے ہوئے متعلقہ صوبائی حکومتوں کو بھی سیکیورٹی دینے کا حکم دیا گیاہے ۔

دوسری جانب نجی ٹی وی نیوز کا کہناہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے مختلف تھریٹس کی روشنی میں تھریٹ اسسمنٹ نے دو اجلاس کیے جس پر ان کی سیکیورٹی بڑھانے کے حوالے سے بات کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق پی ٹی آئی کا فوکل پرسن مقرر کیا جانا ضروری ہے، اگر کوئی مخصوص تھریٹ ہے تو وہ بھی شیئر کی جائے تاکہ مزید حفاظتی انتظامات کیے جاسکیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے عمران خان کی سیکیورٹی پروٹوکول کے مطابق واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔بنی گالہ ہاوس کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں اسلام آباد پولیس کے 22 ، ایف سی کے 72 ، کے پی پولیس کے36، جی بی پولیس کے6 اہلکار متعلقہ حکومتوں کی جانب سے سیکیورٹی کیلئے دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایم ایس سیکیورٹی کے 26، عسکری سیکیورٹی کے 9 اہلکار بھی بنی گالہ ہاوس پر معمور ہیں،جبکہ دوران موومنٹ عمران خان کے ساتھ اسلام آباد پولیس کی 4 گاڑیاں اور 23 اہلکار ہوتے ہیں۔ذرائع کے مطابق دوران موومنٹ عمران خان کے ساتھ رینجرر کی ایک گاڑی اور 5 اہلکار بھی ہوتے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist