وزیر اعلیٰ پنجاب کی میرانشاہ خود کش دھماکے کی مذمت ، سیکیورٹی اہلکاروں اور بچوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

 وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت اور3 سیکیورٹی اہلکاروں اور 3 بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہداء کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ  حوالدارزبیر قادر،سپاہی عزیزاصفر،سپاہی قاسم مقصود، بچوں احمد حسن، احسن اورانعم کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں،  ہمارے بہادر سپوتوں اور معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیر اعلیٰ  حمزہ شہباز نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے، شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،  قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء  قوم کا افتخار ہیں۔  

حمزہ شہباز نے کہا کہ  دہشت گرد اس دھرتی کا بوجھ ہیں،  اتحاد کی قوت سے اس ناسور کا مکمل خاتمہ ہو گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *