پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، کوچہ رسالدار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت مارا گیا

Written by on May 14, 2022

پشاور کے علاقے پشتخرہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کوچہ رسالدار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت ہلاک ہو گیا ہے ۔

کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کے مطابق پشتخرہ کے علاقے ولی آباد میں کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی، گئی، سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد مارے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کوچہ رسالدار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ حسن شاہ ساتھی سمیت ہلاک ہوا، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامعہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 62 افراد شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist