وزیر اعلیٰ پنجاب کا بہاولپور، لودھراں روٹ پر سپیڈو بس سروس فوری بحال کرنے کا اعلان

Written by on May 12, 2022

وزیراعلیٰ پنجاب  حمزہ شہباز نے  بہاولپور، لودھراں روٹ پر سپیڈو بس سروس فوری بحال کرنے کا اعلان  کر دیا۔

 وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں   سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بریفنگ دی،  اجلاس میں  خواجہ احمد حسان، مہر اشتیاق احمد، عمران گورایہ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ بہاولپور، لودھراں روٹ پر سپیڈو بس سروس کو جلد از جلد فنکشنل کیا جائے، سپیڈو بس سروس کی بحالی سے عوام کو سفر کی جدید اور آرام دہ سہولت میسر ہوگی ۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ کے خراب سٹیشنزکی جلد بحالی کی ہدایت بھی دی اور کہا کہ  میٹرو بس پراجیکٹس کے خراب ایکسی لیٹرز کو فنکشنل کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں جلد ہی اورنج لائن میٹرو ٹرین اور میٹرو بس پراجیکٹ کا سرپرائز وزٹ کروں گا، میٹرو بس سٹیشنز پر واش رومز صاف ستھرے اور لائٹس چالو حالت میں ہونی چاہئیں، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میٹرو بس سٹیشنز کی حالت کو دنوں میں درست کرکے رپورٹ پیش کرے، اورنج لائن میٹرو ٹرین اور میٹرو بس سروس عام آدمی کی سواری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے  اورنج لائن میٹرو ٹرین میں مسافروں کی تعداد بڑھانے کے لئے آؤٹ آف باکس اقدامات کی ہدایت دی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist