اپنے ذاتی مفاد کے لیے اداروں کو نہیں گھسیٹنا چاہیے : خواجہ آصف

Written by on May 11, 2022

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ انتخابات سے متعلق اتحادی جماعتیں کسی بھی وقت فیصلہ کر سکتی ہیں، اپنے ذاتی مفاد کے لیے اداروں کو نہیں گھسیٹنا چاہیے۔

ہم نیوز کے پروگرام  میں میزبان کے استفسار پر ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ یہ لوگ بار بار فوج کو منت ترلے کر کے بلا رہے ہیں، انہیں اپنے آئینی رول کے اندر کیوں نہیں آنے دیتے؟انہوں نے کہا کہ اپنی ذاتی مفاد کیلئے اداروں کو نہیں گھسیٹنا چاہیے، حکومتیں بنانا اور توڑنے سے متعلق بات نہیں ہونی چاہیے، اسٹبشلمنٹ سے سیکیورٹی سے متعلق بات ہونی چاہیے، ہم نے اسٹبلشمنٹ پر ان کے کردار کی وجہ سے تنقید کی۔

ایک سوال پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جی ایچ کیو کی جانب سے جو نام بھیجتے ہیں اس میں سے ہم نے ایک لینا ہوتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلی حکومت کے دور میں بھی اصلاحات سے متعلق بات ہوتی رہی ہے، دوہری شہریت نہیں ہونی چاہیے، 70 فیصد پاکستانی مشرق وسطیٰ میں ہیں ان کے پاس دوہری شہریت نہیں ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist