سی پیک منصوبوں اور چینی باشندوں کے بارے میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی اہم ہدایت

Written by on May 7, 2022

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سی پیک سے متعلقہ منصوبوں اور چینی باشندوں کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی۔

نیوز کے مطابق وفاقی وزیرمنصوبہ بندی پروفیسراحسن اقبال کی زیرصدارت سی پیک سیکورٹی پراعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔وزیر منصوبہ بندی نے سی پیک سے متعلقہ منصوبوں کی سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں۔ 

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج دنیا میں غیر روایتی ہتھکنڈوں کی جنگ ہے، سانحہ کراچی یونیورسٹی پر تشویش ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہر ماہ سی پیک سیکورٹی کے ورکنگ گروپ کے اجلاس کو یقینی بنایا جائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک قومی معیشت میں کلیدی اہمیت حاصل ہے، سوشل میڈیا پر ملک دشمن نظریات کا مقابلہ مضبوط متبادل بیانیہ سے ہو سکتا ہے، قومی بیانیے کی ترویج کے حوالے سے وزارت اطلاعات و نشریات کا کردار بہت اہم ہے، ریاست کی طرف سے مؤثر بیانیہ تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist