سندھ میں پانی کا بحران، کوٹری بیراج پر 59 فیصد پانی کی کمی فصلوں کی کاشت کیلئے پانی کی فراہمی روک دی گئی

Written by on May 7, 2022

سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ،کوٹری بیراج پر 59 فیصد پانی کی کمی کے باعث فصلوں کی کاشت کے لیے پانی کی فراہمی روک دی گئی۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق سندھ میں پانی کے بحران کی وجہ سے سکھر بیراج پر بھی پانی کی کمی 48 فیصد تک پہنچنے کے باعث فصلوں کی کاشت کے لیے پانی کی فراہمی روک دی گئی ہے۔کوٹری بیراج کنٹرول روم کے مطابق بیراج کے اپ سٹریم میں پانی کی آمد 5 ہزار 90 کیوسک ہے جب کہ ڈاون سٹریم میں پانی کا اخراج 205 کیوسک ہے، کوٹری بیراج پر اس وقت 59 فیصد پانی کی کمی کا کا سامنا ہے جب کہ اس وقت کوٹری بیراج پر 12 ہزار کیوسک پانی دستیاب ہونا چاہیے تھا۔

زرعی ماہرین کا کہنا ہے بارش کا نیا سلسلہ شروع نہیں ہوا تو فصلوں کو نقصان ہوگا، حالیہ بارشوں کے بعد ارسا کی جانب سے چھوڑا گیا 30 ہزار کیوسک پانی 5 سے 6 روز میں سکھر پہنچے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist