لیگی رکن صوبائی اسمبلی میاں نوید نے والد رانا احمد علی کو قتل کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے اور بتایا کہ میں لاہور میں ہوں اور اطلاع فون کے ذریعے ملی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لیگی ایم پی اے کا کہناتھا کہ ریسکیو اداروں کا کہناہے کہ واقعہ4سے5 گھنٹے قبل پیش آیا، لاہور میں اطلاع ملی ہے اب پاکپتن جارہاہوں ، گھریلو ملازمین کی جانب سے فون پر اطلاع دی گئی ۔
آئی جی پنجاب نے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کر دی ہیں اور کہاہے کہ واقعہ کے حقائق سامنے لاتے ہوئے ملزمان کو جلد پکڑا جائے گا، لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ۔
Leave a Reply