شوکت ترین نے آئی ایم ایف کو پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کی یقین دہانی کی تردید کر دی

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ انٹر نیشنل مانیٹری فنڈکو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی کسی قسم کی یقین دہانی نہیں کرائی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ نے سوشل میڈیا رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اس بات کی پہلے بھی تردید کر چکا ہوں کہ میں نے آئی ایم ایف کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جون سے پہلے اضافے کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی بلکہ ہم نے سبسڈی دینے کا طریقہ کاردیا ۔

شوکت ترین نے مزید لکھا کہ مفتاح صاحب اب آپ پاکستانی عوام پر بوجھ نہیں ڈال سکتے اور اس بات کا اعتراف کریں کے پاکستان تحریک انصاف حکومت کی پالیسی درست تھی ۔

واضح رہے وفاقی وزیر خزانہ نے ایک روز قبل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت آئی ایم ایف کیساتھ جون سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا وعدہ کر چکی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *