سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے قبل از گرفتار ی ضمانت کیلئے درخواست جمع کرا دی

Written by on May 6, 2022

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری جمع کر ادی ۔

نجی ٹی وی  نیوز کے مطابق شیخ رشید اس وقت لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں موجود ہیں ،  ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست شیخ رشید کے وکیل نے کرائی جس پر سماعت کچھ دیر بعد جسٹس ملک شہزاد احمد خان کریں گے ۔

واضح رہے کہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق پہلے ہی گرفتار ہیں اور اس وقت 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں ،شیخ رشید کیخلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں 8مقدمات درج ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist