پاکستان کیلئے اچھی خبر، اماراتی اقتصادی ماہرین کا وفد آج پہنچ رہا ہے

Written by on May 3, 2022

متحدہ عرب امارات کے اقتصادی ماہرین کی ایک ٹیم آج (منگل کو)  پاکستان پہنچے گی جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔اطلاعات کے مطابق پاکستان نےمتحدہ عرب امارات سے معیشت کے مختلف شعبوں کے لیے اربوں ڈالر زکی سرمایہ کاری کی درخواست کی تھی ۔

عرب نیوز کے مطابق وزیراعظم پاکستان حال ہی میں سعودی عرب کا تین روزہ دورہ مکمل کر نے کے بعد وطن واپسی پر متحدہ عرب امارات بھی رکے تھے،یو اے ای میں اپنے قیام کے دوران شریف نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی اور دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر وسیع مشاورت کی۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا اور سرمایہ کاری، اقتصادی ترقی، توانائی، انفراسٹرکچر اور زراعت کے شعبوں میں شراکت داری قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔بعدازاں وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری ہونیوالے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ “

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کے درمیان ملاقات میں ہونیوالے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے اقتصادی ٹیم آئے گی”۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مہمان وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے ۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist