اسلام آباد ہائیکورٹ چھٹی کےر وز کھل گئی، فواد چودھری اور ڈاکٹر شہبازگل کی درخواستیں آج ہی سماعت کیلئے مقرر

Written by on May 2, 2022

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کیخلاف توہین مذہب کے مقدمات کیخلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج ہی ہو گی ۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کیخلاف توہین مذہب کے مقدمات کیخلاف فواد چودھری کی جانب سے اسلام آباد ہائکورٹ میں درخواست دائر کی گئی  جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجھے اور نامزد ساتھیوں کو ہراساں کرنے سے روکا جائے ،ملک بھر میں درج مقدمات کو ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کی جائے ۔فواد چودھری اور ڈاکٹر شہباز گل نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں بھی دائر کی ہیں تاہم شہباز گل کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض اٹھادیا اور اعتراض کیساتھ ہی وہ بھی آج ہی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ۔ وکیل فیصل چودھری نے بتایا کہ ڈاکٹر شہبازگل نے وطن واپسی تک حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے، وہ امریکہ میں ہیں اور خدشہ ہے کہ وطن واپسی پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ 

سرکاری اداروں میں چھٹی کے باوجود اسلام آباد ہائیکورٹ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کیلئے کھل گئی  اور رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس کی ہدایت پر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کیں،  چیف جسٹس اطہر من اللہ عدالت پہنچ گئے ہیں اور آج ہی تحریک انصاف کی قیادت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ۔ 

واضح رہے کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا تھا کہ آئین کی  حفاظت کیلئے عدالت رات کے3بجے بھی کھل سکتی ہے اور ساتھ انہوں نے کہا تھا کہ ضرورت پڑی تو عدالت عید کے روز بھی کھلے گی۔

 پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ ایک ہی واقعے میں متعدد ایف  آئی آر کاٹی گئیں، پاکستانی قوانین کے مطابق ایسانہیں ہو سکتا،صرف پولیٹیکل سکور برابر کرنے کیلئے ایسا کیا جا رہا ہے ،پی ٹی آئی وکیل کا کہنا ہے کہ  چیف جسٹس ہائیکور ٹ کےسرکلر کا آج ہمیں فائدہ ہو اہے ، درخواست میں استدعاکی گئی ہےکہ پی ٹی آئی رہنماوں کو گرفتار نہ کیا  جائے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist