حکومت کی بڑی کامیابی ، آئی ایم ایف نے پیکج 8ارب ڈالر تک بڑھانے پر رضا مندی ظاہر کردی

Written by on April 25, 2022

انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف )نے 6ارب ڈالر کے پیکج کو بڑھا کر 8ارب ڈالر کرنے کی رضامندی ظاہر کردی ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان سامنے آئے گا کیونکہ آئی ایم ایف نے 6ارب ڈالر کے پیکج کو8ارب ڈالر تک بڑھانے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔انہوں نے مفتاح اسماعیل کو بھی سراہا۔صحافی عمر اظہر نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے شاندار کام کیا ہے،مفتاح اسما عیل نے آئی ایم ایف سے 8ارب ڈالر کا پیکج حاصل کیا ہے جو کہ معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے ضروری تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے یہ کام نئی حکومت کے قیام کے بعد 2ہفتوں سے بھی کم وقت میں کیا۔

اس سے قبل پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف حکام کے مذاکرات کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس کے مطابق پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف کے حکام کے درمیان کئی ملاقاتیں ہوئیں، آئی ایم ایف کی ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر اینٹونیٹ سیہ، ڈائریکٹر ایم سی ڈی جہاد ازور اور مشن چیف ناتھن پورٹر شامل تھے، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی سربراہی میں وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا، گورنر اسٹیٹ بنک اور دیگر حکام شامل تھے، وفد نے ساتویں جائزہ کو مکمل کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ سے غریب طبقے کو محفوظ رکھنے کے اقدامات پر روشنی ڈالی، عالمی تیل کی قیمتوں اور مالیاتی نظم و ضبط لانے کے لئے حکومت کی ترجیحات اور کوششوں کو بھی بیان کیا جبکہ آئی ایم ایف نے پاکستانی وفد سے مکمل حمایت کا اظہار کیا،۔مشن چیف ناتھن پورٹر کی قیادت میں آئی ایم ایف کا مشن مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گا، آئی ایم ایف وفد حکومت کی اعلان کردہ پٹرول اور بجلی پر سبسڈی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستانی وفد کی ورلڈ بینک کے ایم ڈی ایکسل وان ٹراٹسنبرگ، نائب صدر ہارٹ وِگ شیفر اور دیگر عہدیداروں سے بھی ملاقات ہوئی، جاری پروگرام، قرضوں اور منصوبوں کی پیشرفت کے ساتھ ساتھ مزید امداد کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خزانہ نے بینک کی طرف سے فراہم کی جانے والی مالی اور تکنیکی مدد پر بینک حکام کا شکریہ ادا کیا جبکہ ایم ڈی آپریشنز نے بھی پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist